26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بطور ایس ایس پی ملیر کا چارج سنبھال...

ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بطور ایس ایس پی ملیر کا چارج سنبھال لیا

- Advertisement -

کراچی۔ 11 جولائی (اے پی پی):ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بطور ایس ایس پی ضلع ملیر کا چارج سنبھال لیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔جمعہ کو ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بطور ایس ایس پی ضلع ملیرمیں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اورہدایت جاری کی کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے سے انجام دیں۔بعدازاں ایس ایس پی ملیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں