اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی پورے اعزازات کے ساتھ تدفین کی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام وزراء جنازے میں شرکت کریں ۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا،۔اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام وفا قی وزراء تمام سروسزچیفس،مسلح ا فواج کے حکام بھی نما زجنازہ میں شریک ہوں گے ،فیصل مسجد میں عام افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت ہوگی،
فیصل مسجد اور ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں،تدفین سے متعلق جو فیصلہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے خاندان والے کریں گے وزیراعظم عمران خان سے مشورہ کے بعد اس پر عمل ہوگا۔