ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب

77

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ گڈز گورننس کو اپنا کر پاکستان پانچ سالوں میں اقتصادی ترقی میں ترکی و ملائشیا سے آگے بڑھ سکتا ہے،درآمدات میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کا تجارتی خسارہ بہت بڑھ گیا ہے جس سے معیشت مشکلات کا شکار ہے، نجی شعبہ درآمدات کا متبادل ملک کے اندر تیار کرنے پر توجہ دے جس سے تجارتی خسارہ کم ہو گا اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور برآمدات کو فروغ دے کر اربوں ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں لا رہی ہے جس وجہ سے ملک آگے بڑھ رہا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔