اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):معروف پاکستانی کمپیوٹر سائنٹسٹ، ماہر امور ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف (ستارہ امتیاز) نے نگراں وفاقی وزیر کے طور پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی عبداللہ خان سنبل نے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ نگراں وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے نگراں وفاقی وزیر کو وزرات کے ملحقہ اداروں، کونسلز اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر نگراں وفاقی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہت گنجائش ہے، آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو ملا کر نالج اکانومی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے ملکی معیشت کو آگے لے کر جائیں گے۔