ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان توہین عدالت پر جاری شوکاز نوٹس کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کے خلاف توہین عدالت کے حوالے سے شوکاز کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو آج صبح 9 بجے عدالت کے سامنے پیش …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان توہین عدالت پر جاری شوکاز نوٹس کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کے خلاف توہین عدالت کے حوالے سے شوکاز کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو آج صبح 9 بجے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد طارق جہانگیری کو بھی عدالت نے معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔