ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نامور براڈکاسٹر ثریا شہاب کے انتقال پر اظہار افسوس

76

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نامور براڈکاسٹر ثریا شہاب کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے پیغام میں اْنہوں نے کہاکہ نشریات کے شعبے میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے انتقال سے یہ شعبہ ایک رول ماڈل سے محروم ہوگیا ہے، ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔