اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا کے گھر جاکر انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ‘ افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔