اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) محمد آصف زمان نے پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان کوآئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ٹورنامنٹ میں 27 ویں سیڈ رمضان نے تجربہ کار اور ٹاپ سیڈ ایران کے امیر سرکوش کو دوحہ میں کھیلے گءے فائنل میں 5-6سے شکست دی۔رمضان ایک بار 5-3 سے پیچھے تھےا اورمدمقابل کو و ٹائٹل جیتنے کے لیے صرف ایک فریم کی ضرورت تھی، رمضان نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور مسلسل تین فریم جیت کر ملک کا چوتھاآئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔دو بار ٹائٹل جیتنے والے محمد آصف کے بعد رمضان یہ ٹرافی جیتنے والے ملک کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں ،
تجربہ کار محمد یوسف نے یہ ٹائٹل 1994 میں جیتا تھا۔ فہمیدہ مرزا اور کرنل (ر) محمد آصف زمان نے محمد رمضان کو دلی مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ احسن رمضان نے ملک اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔