اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جنید فیملی فاؤنڈیشن کے سینئر وفد سے ملاقات کی ۔جمعہ کووزارت صحت کی طرف سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ جنید فیملی فاؤنڈیشن نے حاملہ خواتین کے لیے 130,000 ملٹی مائیکرو نیوٹرینٹ سپلیمنٹس عطیہ کئے ہیں۔ پاکستان قومی ایم ایم ایس پروگرام رکھنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہو گا۔