ڈاکٹر فیصل سلطان سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات، برطانیہ کے محکمہ صحت اور وزارت قومی صحت کے درمیان شراکت داری پر تبادلہ خیال

68

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔

وزارت قومی صحت کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں برطانیہ کے محکمہ صحت اور وزارت قومی صحت کے درمیان شراکت داری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں صحت کے حوالے سے ہم آہنگی اور تعاون کے مستقبل کے منصوبے بھی زیر بحث لائے گئے۔