
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے لئے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان کی تقرری کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔