ڈاکٹر محمد حاشرنے’’ون ورلڈ نیکسس، یونائیٹڈ نیشنز سیمولیشن‘‘ میں پاکستان کا موقف پیش کیا

73
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کوئٹہ۔ 24 فروری (اے پی پی):ڈاکٹر محمد حاشرنے’’ون ورلڈ نیکسس، یونائیٹڈ نیشنز سیمولیشن‘‘ میں پاکستان کا موقف بین الاقوامی سفارتکاروں اور نوجوان رہنماؤں کے سامنے پیش کیا۔ یہ عالمی کانفرنس 40 سے زائد ممالک کے مندوبین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتی ہے جہاں نوجوان رہنما بین الاقوامی سفارتکاری، پالیسی سازی، اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

بطور منتظم،سفارتکار اور بلوچستان کے فخرڈاکٹر محمد حاشر پاکستان کے نوجوان سفارتکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ’’یہ صرف ایک کانفرنس نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ ہمیں مقامی سطح پر اقدامات اٹھا کر عالمی تبدیلی کا سبب بننا ہوگا۔

پاکستان کی نوجوان نسل میں وہ صلاحیت ہے جو عالمی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے‘‘۔ بلوچستان کے اس نو جوان نے عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کا پرچم بلند کیا اور سفارتی مکالمے میں نمایاں کردار ادا کیا۔