ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسلم پرویز قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

103

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیر کے روز ٹیلیفون پرتحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق،سینئر رہنما اور ناظم منہاج القرآن پی پی 156عزیز بھٹی ٹائون لاہور اسلم پرویز قادری کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی اسلم پرویز قادری کی بخشش و مغفرت فرمائے،

جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اورجملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے ،ہمدرد اور نیک انسان تھے۔