پاکستان کااقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کمیشن کو فنڈنگ کے حوالہ سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال اقوام متحدہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے31 رکنی پیس بلڈنگ کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الحکومتی ادارہ جنگوں سے متاثرہ …
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
پاکستان کااقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ
کمیشن کو فنڈنگ کے حوالہ سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
اقوام متحدہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے31 رکنی پیس بلڈنگ کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الحکومتی ادارہ جنگوں سے متاثرہ علاقوں میں مقیم عام لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں کمیشن کی سرگرمیوں پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کی سرگرمیاں متاثرہ علاقوں میں حقیقی نتائج پیدا کرتی ہیں۔ رکن ممالک کو کمیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ تاکہ یہ اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کو مشاورت بھی فراہم کرسکے۔دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے افرادی قوت فراہم کرنےو الے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے پاکستان اس کمیشن کے کام کا براہ راست مشاہدہ رکھتا ہے اور اس کا تجربہ ہے کہ قیام امن کے لیے طریق کار اور اس ایجنڈے پر پیش رفت نہ صرف ضروری بلکہ ناگزیر ہے۔








