افغانستان سرحد پار سے پاکستان میں حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہ کئے جانے کو یقینی بنائے،پاکستان سے افغانستان کی جنگ لڑنے کی توقع نہ رکھے ، پاکستان ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں افغانستان بارے بحث کے دوران خطاب نیو یارک ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفارتی نمائندہ نے کہاہے کہ افغانستان سرحد پار سے پاکستان میں حملوں میں اپنی سرزمین استعمال …
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں افغانستان بارے بحث کے دوران خطاب

مزید خبریں
افغانستان سرحد پار سے پاکستان میں حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہ کئے جانے کو یقینی بنائے،پاکستان سے افغانستان کی جنگ لڑنے کی توقع نہ رکھے ، پاکستان
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں افغانستان بارے بحث کے دوران خطاب
نیو یارک ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفارتی نمائندہ نے کہاہے کہ افغانستان سرحد پار سے پاکستان میں حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہ کئے جانے کو یقینی بنائے جبکہ پاکستان کو سرحد پار سے تحریک طالبان اور ان کے حامیوں کی طرف سے حملوں کے خطرات کا سامنا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے سفیرملیحہ لودھی نے افغان حکومت سے کہا کہ وہ اپنے عوام ´، ملک اور خطہ کے بہترین مفاد میں مبالغہ آرائی سے کام نہ لے ۔ پاکستانی سفارتی نمائندہ نے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشترکہ اقدار کی بنیاد پر تعلقات کی بہتری کے لئے افغان حکومت کے ساتھ مل کام کرنے کا عزم کر رکھاہے ۔ انہوں نے اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بامقصد معاہدہ کے لئے افغان قیادت کے تعاون کے جذبہ سے کام کرنے بارے بیان کی تائید کی ۔








