ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین سے ملاقات

147
APP14-06 NEW YORK: November 06 - Pakistan's Ambassador to UN, Dr. Maleeha Lodhi in a meeting with UN High Commissioner for Human Rights, Zeid Ra'ad Al Hussein renewed Pakistan's call for UN fact-finding mission to be sent to Kashmir. APP

نیویارک ۔06 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں حقائق جانچنے کے مشن بیجھنے کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے بھارت کی طرف سے فیکٹ فائنڈنگ مشن سے انکار اس حقیقت کااعتراف ہے کہ بھارت کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے یہ بات انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے پاکستانی مشن میں ان سے ملاقات کی ۔ پاکستانی مستقبل مندوب نے انسانی حقوق اور دنیا بھر میں بنیادی آزادیوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے اقدامات کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آفس آف دی ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس کو رسائی دینے کے اقدام کی تعریف کی ہے اور اس ضمن میں پاکستان نے اجازت بھی دے رکھی ہے ۔