ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

126

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی کارروائیاں پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں،گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں جنگ کا لفظ تک استعمال نہیں کیا اور نہ ہی ہم استعمال کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ کے لفظ کا استعمال کرنا ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہوگا لیکن یہ ضرور ہے کہ عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے یہ ضرور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو حالیہ صورتحال ہے اس میں وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہےں اور انسانی حقوق کو سرعام پامال کیا جا رہا ہے، بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہی ہے اورجو مظالم وہاں ڈھائے جا رہے ہیںعالمی برادری کو نہ صرف اس کا نوٹس لینا چاہیے بلکہ اسے رکوانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی کارروائیاں پورے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں