ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

129

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس بہترین اور متوازن انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین ا لاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا اس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی برادری میں زیر بحث ہے اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق مشن بھیجنا چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے اور بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور انسانی حقوق کو سرعام پامال کر رہا ہے،بھارتی فورسز کے پیلٹ گنوں کے بے جا استعمال سے کشمیری بچوں کی بینائی چھینی جا رہی ہے،جو مظالم بھارتی فورسز مقبوضہ وادی میں ڈھارہی ہیںعالمی برادری کو نہ صرف اس کا نوٹس لینا چاہیے بلکہ اسے رکوانے میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا