ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

97

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان مختلف سفارتی حکمت عملیوں پر غور کر رہا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے صورتحال بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایل او سی کی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔