23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںڈاکٹر نوید احمد سڈل کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں میں...

ڈاکٹر نوید احمد سڈل کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی خوش آئند ہے ، سول سوسائٹی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔09 مئی (اے پی پی):سول سوسائٹی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں میں ڈاکٹر نوید احمد سڈل کی بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی کا خوش آئند قرار دیا ہے۔ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نوید احمد سڈل ایک فرض شناس، دیانتدار ، تجربہ کار طبی ماہر ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں اپنی خدمات کے دوران صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی ۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کوٹلی لوہاراں میں ڈاکٹر نوید احمد سڈل کا انتظامی و پیشہ ورانہ انداز، مریضوں کے ساتھ ہمدردی اور عملے کے ساتھ مربوط تعاون ہسپتال کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ڈاکٹر نوید احمد سڈل کی کوٹلی لوہاراں میں تعیناتی سے علاقے میں صحت کی سہولیات میں بہتری کی امید ہے۔

- Advertisement -

سول سوسائٹی نے محکمہ صحت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نوید احمد سڈل جیسے اہل افسران کو مستقل بنیادوں پر ایسے علاقوں میں تعینات کیا جائے جہاں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی شدید ضرورت ہے۔ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نوید احمد سڈل کی قیادت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں ایک ماڈل ہسپتال بن کر ابھرے گا، جہاں مریضوں کو باعزت، بروقت اور معیاری علاج میسر ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594755

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں