ملتان۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ڈاک کے ذریعےلوگوں کوجدید سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہارپوسٹ ماسٹرجنرل جنوبی پنجاب ذوالفقارحسنین نےڈاک کے عالمی دن کے موقع پرایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل پوسٹ افس ملتان میں منعقدہ اس تقریب میں انہوں نے کہا کہ ڈاک کے نظام کو عوامی خدمت کے قدیم ترین اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
انٹر نیٹ کی یلغار کے باوجود محکمہ ڈاک کی اہمیت آج بھی مسلمہ ہے۔عوامی اعتماد کی بحالی کےلئے محکمہ ڈاک نے بہت سے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ ہماری ES پلس سروس سے پوری دنیا میں72 گھنٹوں میں خطوط اور اشیا کی ترسیل جاری ہیں اور بہت جلد محکمہ ڈاک الیکٹرانک منی آرڈر سروس شروع کرکے عوام میں اعتماد کی بحالی کا سبب بنے گا۔
تقریب میں وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی راو آصف علی،ڈائرکٹر پبلک ریلیشنزملتان سجاد جہانیا ں و دیگر مقررین نے ڈاک کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ محکمہ ڈاک عصرحاضر میں مواصلات کی جدید سہولیات میسر کرہا ہے۔
شرکا نے کہا کہ روایات سے جڑے بہت سے افراد آج بھی خطوط کے ذریعے ہی اپنے جذ بات کا اظہار کرتے ہیں۔تقریب کے آخرمیں معزز مہمانوں میں شیلڈزاوراسناد تقسیم کی گئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399001