ڈا ئریکٹر جنرل لائیو سٹاک کا لائیو سٹاک کمپلیکس سرگودھا کا دورہ

122
Livestock and Dairy Development Department
Livestock and Dairy Development Department

سرگودھا۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ڈا ئریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر محمداشرف نے لائیو سٹاک کمپلیکس سرگودہا کا دورہ کیا۔اُنہوں نے ڈائریکٹرلائیو سٹاک دفتر ،ڈایاگناسٹک لیبارٹری ، ویکسین کولڈ چین اور وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کے سہولت ڈیسک کا معا ئنہ کیا۔اُنہوں نے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دفتر کی صفائی پر ا طمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈا ئریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عارف سلطان نے بریفنگ دی اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔بریفنگ میں چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیوسٹاک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوے ڈا ئریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ بہت جلد شروع کیا جا رہاہے جس کے ذریعے 5 سے 10 جوان کٹٹرے یا بچھٹر ے رکھنے والے مویشی پال حضرات کو -/135000 سے لے کر -/270000 روپے کا بلا سود قرضہ فراہم کیا جاے گا جس سے جانوروں کی صحت اور بٹرھوتری کیلئے اعلی قسم کا منظور شدہ ونڈہ، سائیلج اور منرل میکسچر خریدا جا سکے گا۔ تا کہ جانوروں کی صحت اور نشو ونما بہتر ہو اور ملک میں گوشت کی پیداوار بڑ ھا کر اپنی ضروریات پوری کرنے کے سا تھ سا تھ ملک کیلئے قیمتی ذرمبادلہ کمایا جا سکے۔انہو ں نے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے متعلق مویشی پال حضرات کو وسیع پیمانے پر آگاہی فراہم کی جاے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔