ڈبلیوٹی اے فائنلز، آئیگا سویٹیک نے کوکو گف اور اونس جبیور نے مارکٹا ونڈروسووا کو ہرا دیا

104
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

میکسیکو سٹی ۔3نومبر (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آئیگا سویٹیک اور تیونس کی اونس جبیور نے ڈبلیوٹی اے فائنلز میں گروپ مرحلے میں اپنے میچز جیت لئے ۔ 22 سالہ پولش ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آئیگا سویٹیک نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں 19 سالہ حریف امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف کو شکست دی جبکہ تیونس کی اونس جبیور نے ویمنز سنگلز میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی مارکٹا ونڈروسووا کو مات دی۔

ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز میکسیکو میں جاری ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی کوکو گف کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 5-7سے ہرا دیا ۔ ایک اور میچ میں تیونس کی اونس جبیور نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی مارکٹا ونڈروسووا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہرا دیا۔