29.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومقومی خبریںڈبلیو آئی پی او اور آئی پی اوپاکستان نے اختراع کاروں کو...

ڈبلیو آئی پی او اور آئی پی اوپاکستان نے اختراع کاروں کو بااختیار بنانے کیلئے انوینٹر اسسٹنس پروگرام کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) اور انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی اوپاکستان)نے پاکستان میں انوینٹر اسسٹنس پروگرام (آئی اے پی) کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد مقامی اختراع کاروں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے ۔ منگل کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔تقریب میں اختراع کاروں اور سٹیک ہولڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (آر آئی سی) نسٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اختراع اور دانشورانہ املاک کا بہت اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں جس سے مقامی اختراع کاروں اور کاروباری افراد کو فائدہ حاصل ہو۔

اس موقع پر چئیرمین آئی پی او،سابق سفیر فرخ امل نے کہا کہ انوینٹر اسسٹنس پروگرام ایک بروقت اقدام ہے جو پاکستانی اختراع کاروں اور کاروباروں کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو اختراع اور صنعتکاری کو فروغ دے اور یہ پروگرام اس سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔ تقریب سے خطاب میں ڈبلیو آئی پی او کی آئی پی کمرشلائزیشن سیکشن کی سربراہ ایلیسن میجز نے کہا کہ اس پروگرام سے مقامی اختراع کاروں کو فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انوینٹر اسسٹنس پروگرام ایک کلیدی پہل ہے جو پاکستانی اختراع کاروں کو اپنے خیالات کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے میں مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اختراع اور صنعتکاری کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور یہ پروگرام اس سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔

- Advertisement -

تقریب میں دانشورانہ املاک کے حقوق ، پیٹنٹ فائلنگ اور کمرشلائزیشن کی حکمت عملی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ۔ نیشنل سکریننگ بورڈ اور ایک مقامی آئی اے پی سپورٹ انسٹی ٹیوشن/ٹی آئی ایس سی کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ مقامی آئی اے پی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی جہاں شرکاء نے پاکستان میں آئی اے پی کے نفاذ کے لئے عملی طریقوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی اے پی کا آغاز پاکستان میں اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ ڈبلیو آئی پی او اور آئی پی او-پاکستان مقامی اختراع کاروں اور کاروباریوں کی مدد کرنے ، ان کے خیالات کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں