ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے اب تک پشاورمیں 5ہزارٹن آلائشیں تلف کی جا چکی ہیں، ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی

29
ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے اب تک پشاورمیں 5ہزارٹن آلائشیں تلف کی جا چکی ہیں، ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی

پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پرصفائی مہم جاری ہے، اسی سلسلے میں ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے پشاورمیں کارروائیاں کی گئیں جس میں 3563 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا ، ڈبلیوایس ایس پی ترجمان کے مطابق عید کے پہلے روز707چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے تقریباً پانچ ہزارٹن آلائشیں تلف کی گئیں

،عملہ گلی محلوں سے آلائشیں اورباقیات اٹھاکر کلیکشن پوائنٹس منتقل کررہا ہے،الائشیں ڈمپنگ سائٹ میں گڑھے میں تلف کی جارہی ہیں اورکلیکشن پوائنٹس پرسپرے کرکے چونا ڈالا جارہا ہے ، ہر زون کی سطح پرٹیمیں صفائی کی نگرانی کر رہی ہیں ،اس کےعلاوہ پینے کے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے،

ڈبلیوایس ایس پی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام گلی محلوں، سڑکوں، ندی نالیوں اورنہروں میں آلائشیں پھینکنے سے گریز کریں، آلائشیں تھیلوں میں ڈال کرگھرکے سامنے رکھیں جہاں سے عملہ انہیں اٹھاکر مناسب طریقے سے تلف کرے گا۔