26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈبلیو ایف اے کے قیام کا مقصد غریب اور ان پڑھ لوگوں...

ڈبلیو ایف اے کے قیام کا مقصد غریب اور ان پڑھ لوگوں کی مدد کرنا ہے،سید عون شیرازی

- Advertisement -

سرگودھا۔ 25 اپریل (اے پی پی):رکن سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سرگودھا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شیرازی انٹرنیشنل سید عون شیرازی نے کہا ہے کہ ورلڈ فیڈریشن آف ایڈورٹائزرز (ڈبلیو ایف اے ) پوری دُنیا میں انسانیت کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی بیٹی ڈاکٹرساجدہ شاہ نواز کی زیر نگرانی ڈبلیو ایف اے خواتین دوست ایسوسی ایشن انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ۔ ڈبلیو ایف اے کی ہمدردانہ خدمات پر انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے مستحق افراد اس تنظیم سے بھرپور فائدہ اُٹھا رہے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایف اے کے قیام کا مقصد غریب اور ان پڑھ لوگوں کی مدد کرنا ہے جن کے پاس خود کو جدید خطوط پر ڈھالنے کے لیے وسائل نہیں ہیں۔ ممبر ایس سی سی آئی سید عو ن شیرازی نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسانیت کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجدہ شاہ نواز کو امریکی صدر کی جانب سے تعریفی ایوارڈ دینے کے لیے اپنے نمائندے آغا محمد صالح کو پاکستان بھیجا جو ان کے پیشے کے ساتھ حقیقی اخلاص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آغا محمد صالح نے ایک تقریب کے دوران امریکی صدر کی جانب سے ساجدہ شاہ نواز کو ایوارڈ دیا جہاں اس موقع پر گورنر پنجاب بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں