اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ ہمیں حالیہ مہینوں میں چین میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا سامنا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن میں تنظیم کے جنیوا مرکز میں سال 2022 کی آخری پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل نے حالیہ مہینوں میں چین میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت عالمی ادارہ صحت کے ہمیں اس پیچیدہ بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر اندیشوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے موجودہ صورتحال کے جامع جائزے کے لئے چین حکومت سے اعداد و شمار کا تبادلہ کرنے اور کورونا کیسوں کے بارے میں تحقیقات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔امریکی اداروں کے اندازوں کے مطابق 2023 میں کورونا کی وجہ سے ایک ملین سے زائد اموات واقع ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں میں چین نے اپنی وبا پالیسی کو تبدیل کر کے قرنطینہ پابندیاں ختم کر دی تھیں۔