- Advertisement -
لاہور۔30ستمبر(اے پی پی )پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم اور فلپائن کے باکسر گائمل میگراموکے مابین فائٹ رواں سال ساﺅتھ کوریا میں 27نومبر کو ہوگی ۔محمد وسیم ستمبر کے وسط میں ٹی ایم ٹی جم میں دو ماہ کی ٹریننگ کے لئے امریکہ جائیں گے ۔ ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر گائمل میگراموکی طرف سے باکسنگ مقابلے کا دیا گیا چیلنج قبول کرلیا تھا جس کی وجہ سے دونوں کے مابین فائیٹ کا انعقاد ساﺅتھ کوریا میں نومبر میں ہوگا ۔دونوں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=22189
- Advertisement -