ریاض۔7نومبر (اے پی پی):چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں پرپل گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
22 سالہ چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پرپل گروپ کے دوسرے میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سعود یونیورسٹی انڈور ایرینا میں جاری ہیں۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں 22 سالہ چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی حریف کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔