لاہور۔8مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ائی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ڈرائیونگ لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22ہزار 7سو سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا ، اسی طرح 7ہزار 600سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے اور 8ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
انہوںنے بتایا کہ 7ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 28 ہزار 600سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ 938کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی اود دیگر سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 8ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ،شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر اور آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570264