اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈی آر اے پی) اور ایرانی فوڈ و ڈرگ انتظامیہ (ایف ڈی اے) نے زندگی بچانے والی ادوایات کی دستیابی کو یقینی بنانے ، اس سلسلے میں باہمی تعاون پر مبنی میکنزم وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق گزشتہ روز ایرانی حکومت کے سرکاری وفد کی جانب سے ڈی آر اے پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورہ کے …
ڈرگ اتھارٹی پاکستان اور ایرانی انتظامیہ کا زندگی بچانے والی ادوایات کی دستیابی کے لئے میکنزم بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈی آر اے پی) اور ایرانی فوڈ و ڈرگ انتظامیہ (ایف ڈی اے) نے زندگی بچانے والی ادوایات کی دستیابی کو یقینی بنانے ، اس سلسلے میں باہمی تعاون پر مبنی میکنزم وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق گزشتہ روز ایرانی حکومت کے سرکاری وفد کی جانب سے ڈی آر اے پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر کیا گیا۔ہفتہ کو پی آئی ڈی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایرانی وفد کے دورے کا مقصد فارماسیوٹیکل مینو فیکچرنگ ،زندگی بچانے والی ادویات اور ویکسنز کی دستیابی اور طبی آلات و سرجیکل اشیاءکی ترقی کے شعبوںمیں باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔چیف ایگزیکٹیو ڈی آر اے پی عاصم روف ایرانی وفد کو پاکستان کی تھراپیٹک گڈز انڈسٹری کی ضروریات اور صلاحیت کے بارے میں بریف کیا۔ایرانی وفد نے اس سلسلے میں تعاون سے متعلق بات چیت شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔فریقین نے ریگولیٹری جائزوں،تربیت اور انٹرنیشنل ایکریڈ ٹیشن کے حصول میں تعاون کے زریعے استعداد کار میں اضافے کے امکانات پر بھی غور کیا۔







