ڈرگ انسپکٹر کا فارمیسی سٹورز کا معائنہ، متعلقہ اداروں سے حاصل شدہ لائسنس سمیت دیگر ضروری اسناد چیک کیں

147
ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان

بٹگرام۔ 2 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر بلال خان نے شہر کے مختلف فارمیسی سٹور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر نے فارمیسی سٹور پر متعلقہ اداروں سے حاصل شدہ لائسنس سمیت دیگر ضروری اسناد چیک کیں۔

انہوں نے سٹور میں موجود ادویات کی معیاد کا بھی معائنہ کیا، کچھ سٹوروں میں زائد المعیاد ادویات موجود ہونے پر سٹور مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ انہوں نے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات رکھنے پر بھی دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ مستند ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر ادویات فروخت نہ کی جائیں، ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر آئندہ بھی جاری رہیں گی۔