اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے فیلڈ افسران کو چوکس رہنے ، مارکیٹ میں سروے کرنے اور ادویات کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ وفاقی ڈرگ انسپکٹر نے تیار کنندگان اور برآمد کنندگان کے ویئر ہاﺅسز پر چھاپے …
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی فیلڈ افسران کو ادویات کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے فیلڈ افسران کو چوکس رہنے ، مارکیٹ میں سروے کرنے اور ادویات کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ وفاقی ڈرگ انسپکٹر نے تیار کنندگان اور برآمد کنندگان کے ویئر ہاﺅسز پر چھاپے مارے ہیں اور 5 کمپنیاں جو زیادہ قیمتیں وصول کر رہی تھیں، انہیںکام سے روک دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ رجسٹریشن بورڈ نے9 کمپنیوں کی13 غیر معیاری مصنوعات کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہیں۔ 8 پراڈکٹس غیر معیاری ہونے کی وجہ سے 7 کمپنیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ جی ایم پی کی خلاف ورزی کرنے پر چار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بھی معطل کر دیئے گئے ہیں۔ ڈریپ نے صوبائی اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ جو کمپنیاں زیادہ قیمتیں وصول کر رہی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔








