28.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈرگ فری پنجاب مہم ،راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 23...

ڈرگ فری پنجاب مہم ،راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 23 منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔7اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون سمیت 23 ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم پرویز سے 1 کلو 80 گرام آئس، ملزم مطلوب عرف طوبا سے 1 کلو 60 گرام آئس، ملزم ناصر سے 1 کلو 60 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزم علی نسیم سے120گرام آئس، ملزم وزیر سے105گرام آئس، ملزم صلاح الدین سے55گرام آئس، ملزم عثمان سے30گرام آئس برآمد ہوئی،کینٹ پولیس نے ملزم ندیم سے 5 کلو 500 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم طارق سے 2 کلو 180 گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ملزمہ آسیہ سے 2 کلو 350 گرام چرس، ملزم ذیشان سے 2 کلو200گرام چرس

ملزم عبدالخمین سے 1 کلو 200 گرام چرس، ملزم ارشد سے1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے ملزم طارق سے 1 کلو 860 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم کامران سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی،وارث خان پولیس نے ملزم انور حسین سے 1 کلوب680 گرام چرس، ملزم خرم شہزاد سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کی، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم رفیق سے1 کلو 620 گرا چرس، ملزم شاہد سے 1 کلو 560 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم سلیم اختر سے 1 کلو 270 گرام چرس برآمد کی

- Advertisement -

نصیر آباد پولیس نے ملزم نوید سے 1 کلو 480 گرام چرس،چکلالہ پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 1 کلو 460 گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم احمد فرید سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی،تھانہ سول لائنز پولیس نے 480 لیڑ شراب برآمد کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579237

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں