اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی کےلئے ڈرگ کنٹرول سیکشن کو مضبوط بنانے کے منصوبہ کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 264.420 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 330.735 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کے لئے66.320ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 264.420ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔