21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈرگ کو رٹ نے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے 9 میڈیکل سٹور...

ڈرگ کو رٹ نے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے 9 میڈیکل سٹور مالکان کو جرمانہ کی سزا سنا دی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ڈرگ کو رٹ نے بغیر لائسنس اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے 9 میڈیکل سٹور مالکان کو جر مانہ کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ سید خالد جاوید بخاری نے گزشتہ روز بغیر لائسنس اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے 9 میڈیکل سٹور مالکان کو 6لاکھ34 ہزار رو پے جر مانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہے،

- Advertisement -

جبکہ مجرموں کی طرف سے مستقبل میں اس قبیع فعل کا حصہ بننے سے باز رہنے کیلئے حلف نامہ بھی عدا لت میں جمع کروا یا گیا ہے، ڈرگ کورٹ نے میڈیکل سٹور مالکان کو ڈرگ کورٹ آرڈیننس 27 کے سب سیکشن 4 کے تحت سزا سنائی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں