میلبورن۔25جنوری (اے پی پی):امریکی ٹیس سٹار ڈزرائی کرائوجک اور ان کےبرطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔
میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکی ٹیس سٹار ڈزرائی کرائوجک اور ان کےبرطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےاولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک ڈیوڈ پولمینزپر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔جمعرات کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکی ٹیس سٹار ڈزرائی کرائوجک اور ان کےبرطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئےاولیویا گیڈیکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک ڈیوڈ پولمینزپر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،
جہاں ان کا مقابلہ چائنیزتائپے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کےپولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی سےہوگا