اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ہالی وڈ کے معروف آنجہانی اداکار رابن ولیمز کی آواز ان کے انتقال کے 9 سال بعد ڈزنی کی ایک نئی شارٹ فلم میں دوبارہ سنائی گئی۔
ڈزنی سٹوڈیوز نے ڈزنی کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شارٹ فلم بعنوان’’ونس اپان اے سٹوڈیو ،فار دا ونڈر فل ورلڈ آف ڈزنی‘‘ اتوار کو جاری کی جس میں ڈزنی کے بعض انتہائی معروف کرداروں کو دیکھایا گیا جن میں رابن ولیمز کا مشہور زمانہ کردار ’’جینی‘‘ بھی شامل ہے۔
رابن ولیمز نے جینی یعنی جن کے کردار کو اپنی آواز کے جادو سے اینی میٹڈ فلم ’’الہ دین ‘‘میں زندہ جاوید کیا اور اس کردار کی شہرت کی وجہ سے بعد ازاں اس فلم کے سیکوئیل اور ٹی وی شوز بھی بنائے گئے ۔رابن ولیمز نے 63 سال کی عمر میں اگست 2014 میں خطرناک دوائیں کھا کر خودکشی کی وہ خانگی و مالی مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔
اس شارٹ فلم میں جینی کے کردار کو دوبارہ نئے طریقے سے فلمایا گیا البتہ رابن ولیمز کی آواز ان کے گزشتہ ڈائیلاگ سے لے کر نئے جملوں کی ادائیگی کے لیے مہارت سے جوڑ دی گئی جیسے پولی گان ٹیکنیک بھی کہا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401613