ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار و ریلی کا انعقاد

87

فیصل آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد،گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول سمن آباد اور گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول مدنی چوک میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار و ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں طلباء و اساتذہ نے پاک فوج کے حق میں تقاریر کیں،نغمے پڑھے اور بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔سیمینار میں سی ای او ایجوکیشن وقار احمد ، پرنسپل ریحانہ افضل،پرنسپل عبدالستار شاہ،پرنسپل واجد حسین،پرنسپل آصف جہانگیر سمیت اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ پاکستان کو مضبُوط تر بنانے کے لئے پاکستان فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔افواج پاکستان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جو مُلک کے دفاع اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے ۔اس موقع پرریلی بھی نکالی گئی۔