ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122کانتھیاگلی اورایوبیہ سٹیشنزکادورہ،آلات اورادویات کاجائزہ لیا

118
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122نےنتھیاگلی اورایوبیہ سٹیشنزکادورہ کرکےآلات اورادویات کاجائزہ لیا،

ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرخطیراحمد کی ہدایات پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122محمدعارف خٹک نے33نتھیاگلی و66ایوبیہ سٹیشنزکادورہ کیااوراہلکاروں سےملاقات کی،اُنھوں نےسٹیشنزمیں موجود ایمبولینسز،تمام ایمرجنسی گاڑیوں،اُن میں موجودآلات اورادویات کاجائزہ لیا،

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنےکہاکہ ریسکیواہلکارہرقسم کی ایمر جنسی کےلیےمکمل الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی قسم کےحالات سےبروقت نمٹاجاسکے،عوام کوبروقت سہولیات کی فراہمی کےلیےہرممکن اقدامات اوروسائل بروئےکارلائےجائیں۔