مانسہرہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد مسعود نے ریسکیو 1122 کے ضلعی آفس میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا۔ کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں تمام آفیسرز ، ایس ایچ آئی اور ایس آئیز نے شرکت کی۔اس موقع پرکمپیوٹر آپریٹر سمیت تمام ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بھی موجود تھے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد مسعود نے تمام سٹیشن ہائوس انچارج کے مسائل سنے اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جن میں ایمرجنسی وہیکل کی ضروری مرمت، ریسکیو سٹیشن اور کنٹرول روم کے مابین کمیونیکشن اور ریسکیو اہلکاروں کا ڈسپلن شامل تھا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد مسعود نے مانسہرہ میں بلا کسی رکاوٹ کے عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے احکامات جاری کئے۔