21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکا سٹیشن 11 کنٹرول روم اور سٹور روم کا دورہ

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکا سٹیشن 11 کنٹرول روم اور سٹور روم کا دورہ

- Advertisement -

ہری پور۔ 7 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور انجینئر تنویر احمد نے 11 سٹیشن، کنٹرول روم اور سٹور روم کا اچانک دورہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی، ڈسپلن، ایمرجنسی پلان، اہلکاروں کی حاضری، آلات اور روزمرہ کی ٹریننگ کے حوالہ سے بات کرنے سمیت انہیں ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایمبولینس، ریسکیو گاڑیوں اور ایمرجنسی کے دوران استعمال ہونے والے دیگر آلات و ریکارڈ کا معائنہ کیا اور کسی بھی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 کے جوان کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 7/24 تیار رہیں گے، عوام الناس کو ریسکیو سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417585

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں