ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا ریسکیو سٹیشن 1122 کا اچانک دورہ

197
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے رات گئے ریسکیو سٹیشن 1122 اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، یونیفارم ڈسپلن اور تمام وہیکلز کے مختلف ایمرجنسی آلات کی صفائی اور ایمبولینسز کی ادویات کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے اہلکار عوام کی خدمت کیلئے الرٹ رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 7/24 رہتے ہوئے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اہلکاروں کا ڈسپلن، کارکردگی اور حاضری چیک کی اور ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کالز خود سنیں۔