ایبٹ آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے ریسکیو سٹیشن 66 ایوبیہ کا دورہ کیا،اور آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر سٹیشن انچارج نے ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں سے متعلق ان کو آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور وہیکلز کا جائزہ لیا، اس میں مزید بہتری لانے اور ریسکیو عملہ کو ہر وقت الرٹ رہنے کےلیےاحکامات جاری کئے۔