ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کی سربراہی میں گلیات برف باری کے حوالے سے میٹنگ

158
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ایبٹ آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عارف خٹک کی سربراہی میں گلیات برف باری کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان ، تمام سٹیشن انچارج، کنٹرول روم انچارج، ایم ٹی او اور ٹی ایم آئی نے شرکت کی ۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ضلعی آفس میں ہونے والی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا کہنا تھا کہ گزشتہ برف باری کے سیزن کی طرح رواں سیزن میں ریسکیو 1122 عوامی خدمت میں پیش پیش رہے گی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی نے برف باری کے سیزن میں سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے 15 رکُنی سپیشل ریسکیو ٹیم بھی تشکیل دی، جس کی سرپرستی ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان کریں گے۔ سیاحوں اور مقامی آفراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے چرئیاں، نتھیاگلی بازار، ڈونگا گلی اور چھانگلہ گلی میں کی پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔