25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام کی سٹیشن انچارج اور شفٹ انچارج...

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام کی سٹیشن انچارج اور شفٹ انچارج سے ہفتہ وار میٹنگ

- Advertisement -

بٹگرام۔ 8 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام کاشف خٹک کی سٹیشن انچارج یوسف جمال اور شفٹ انچارج انور علی کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ ہوئی۔

سٹیشن انچارج یوسف جمال اور شفٹ انچارج انور علی نے بریفنگ میں ہفتہ وار کارگردگی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خٹک کو آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کاشف خٹک نے انہیں ہدایت جاری کیں کہ ضلع بٹگرام اور تحصیل الائی کے سٹیشنز کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ بٹگرام اور الائی کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے سٹیشنز میں ایمبولینسز، فائر وہیکل اور ریسکیو وہیکل ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلئے 24 گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570252

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں