خانیوال ۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر خالد محمود کی زیرنگرانی کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے جنت میڈیکیئر سنٹر کے ڈاکٹرز اور سٹاف کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ نے دل اور سانس کے بند ہو جانے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد بارے آگاہی دی،
مصنوعی طریقہ کار سے دل کی دھڑکن اور سانس کو بحال کرنے کا طریقہ اور حادثات کی صورت میں خون کے بہاوٗ کو روکنے بارے بریفنگ دی ،مزید برآں آگ لگنے سے پہلے حفاظتی اقدامات اورآگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے متعلق بریفنگ دی، ریسکیو انسٹرکٹر بشیر احمد طاہرکی جانب سے ابتدائی طبی امداد اور فائرفائٹنگ کاعملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پرڈائریکٹر جنت میڈیکیئر سینٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مشاق چوہدری نے ریسکیو 1122کی اس کاوش کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ورکشاپ سے معاشرے کے افراد کسی بھی ایمرجنسی میں اپنی اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی بہتر انداز میں مدد کر سکتے ہیں، ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد اشرف، ایڈمن آفیسر ارسلان چوہدری اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری نے بھی شرکت کی۔