ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساہیوال کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

124
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ساہیوال۔ 01 جنوری (اے پی پی):ساہیوال میں ریسکیو 1122 ساہیوال کو سال2023 کے دوران289313کالز موصول ہوئیں،جن میں سے66716 ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ 222597 غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر66011 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور27761لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا

س موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے اب تک ریسپانس ٹائم بر قرار رکھتے ہوئے تما م ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا ہے، جبکہ سال 2023 میں ریسکیو 1122 ساہیوال کو222597غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں، جن میں کثیرتعداد میں بوگس کالز شامل تھیں۔ مزید براں انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگا ہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 ساہیوال کا ساتھ دیں تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔

انہو ں نے ساہیوال کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ 1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے،اس کو بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کی سالانہ کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2023 کے دورا ن مو ٹر بائیکس ایمبولینس سروس نے 3.49 منٹ کے رسپانس ٹائم کے اندر26376 ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں 19461 مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ7505مریضو ں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ایمبولیسز کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا،

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سال 2023 کے دوران آنے والے تمام اہم ایوینٹس( عید الفطر، ، عیدالاضحی، عیدمیلاد النبیﷺ،محرم الحرام، چہلم حضرت امام حسین ؓ، کرسمس ڈے، سال نوکی تقریبات) پردلجمی اور لگن سے کام کرنے پر تمام ریسکیورز کو شاباش دی اور کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ ساہیوال کے ریسکیورز آنے والے سال میں بھی ایسےجوش و جذبہ کے ساتھ مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔