ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا ریسکیو سٹیشن 11 کا دورہ، ریسکیو 1122 نے شملہ پہاڑی کے قریب جنگل میں لگی آگ پر قابو پایا

185
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ایبٹ آباد۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے ریسکیو سٹیشن 11 کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹیشن 11 کی آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر سٹیشن انچارج نے ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں کے متعلق ان کو آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور وہیکلز کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے جوانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایک اور واقعہ میں شملہ پہاڑی کے قریب جنگل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دو موٹر کاریں بھی جنگل کی آگ کی زد میں آ کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو فائر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

آگ کی نوعیت زیادہ ہونے کے باعث فائر ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔