ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئرکوہستان کا سٹیشن11 اور کنٹرول روم کا دورہ، ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

153
Rescue 1122
Rescue 1122

لوئر کوہستان ۔ 26 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئرکوہستان ساجد علی یوسفزئی نے ریسکیو1122 کے ضلعی سٹیشن11 اور کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری، نظم و ضبط ، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات اور گاڑیوں کی صفائی کا معائنہ کیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 لوئرکوہستان کے مطابق دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو اہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار رہیں تا کہ عوام کو بروقت اور فوری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔